اسلام آباد، 22 مشتبہ افراد، 22 موٹر سائیکل تھانے بند

اسلام آباد، 22 مشتبہ افراد، 22 موٹر سائیکل تھانے بند

مشکوک سرگرمی میں ملوث افغان باشندے کیخلاف فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران 396افراد کی جانچ پڑتال کی 22مشتبہ افراد اور 22موٹر سائیکلوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر تھانوں میں منتقل کر دیا، جبکہ ایک مشکوک سرگرمی میں ملوث افغان باشندے کے خلاف فارنرز ایکٹ کی دفعہ 15کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق سرچ اور کومبنگ آپریشنز شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر، مشتبہ افراد اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے کیے گئے۔ کارروائی کے دوران متعدد افراد اور موٹر سائیکلوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...