چیئرمین تعلیمی بورڈ سے پیپلا کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی ڈاکٹر اقبال محمود سے پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پیپلا) راولپنڈی ڈویژن کی صدر ڈاکٹر فاخرہ نورین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
وفد نے چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران امتحانی نظام، کالج اساتذہ کو درپیش پیشہ ورانہ مسائل، امتحانی معاوضہ جات میں اضافے، بروقت ادائیگی، امتحانی مراکز اور مارکنگ سینٹرز میں اساتذہ کیلئے بہتر سہولیات کی فراہمی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments