راولپنڈی میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، 500روپے کلو بکنے لگے
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے شہریوں بالخصوص متوسط اور کم آمدنی والے طبقے۔۔۔
کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ مقامی سبزی منڈیوں میں ٹماٹر کی محدود آمد کے باعث تھوک قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کا براہ راست اثر پرچون مارکیٹ پر پڑا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف پندرہ روز قبل ٹماٹر تقریبا 200روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا لیکن مختصر عرصے میں اس کی قیمت میں تقریبا 300روپے فی کلو کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب شہر کے مختلف بازاروں میں ٹماٹر تقریبا 500روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ عام خاندانوں کیلئے روزمرہ کے کھانے تیار کرنا بھی مہنگا ہو گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments