سرحد پار سے تجارت ،ڈیجیٹل رسائی کیلئے موبائل ایپ لانچ

سرحد پار سے تجارت ،ڈیجیٹل رسائی کیلئے موبائل ایپ لانچ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) نے سرحد پار تجارت سے متعلق خدمات تک ڈیجیٹل رسائی بہتر بنانے کے لیے۔۔۔

 اپنی موبائل ایپ لانچ کر دی ہے ۔ یہ ایپ اب ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے ، جس کے ذریعے درآمد کنندگان، برآمد کنندگان اور دیگر تجارتی شعبے سے وابستہ افراد اہم تجارتی خدمات محفوظ اور آسان انداز میں اپنے موبائل فون پر حاصل کر سکیں گے ۔یہ موبائل ایپ پاکستان سنگل ونڈو کے موجودہ ڈیجیٹل نظام کا حصہ ہے ، جس کا مقصد صارفین کو کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ اپنی تجارتی سرگرمیوں کی تازہ ترین معلومات سے آگاہ رکھنا ہے۔اس کے ذریعے درآمد کنندگان، برآمد کنندگان اور کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس اپنی ڈیکلریشنز کی پیش رفت دیکھ سکتے ہیں، ریگولیٹری تقاضوں کی نگرانی کر سکتے ہیں اور کسٹمز کلیئرنس سے متعلق تازہ معلومات فوری طور پر اپنے اسمارٹ فون پر حاصل کر سکتے ہیں۔ایپ صرف ڈیکلریشنز کی صورتحال جاننے تک محدود نہیں بلکہ اس کے ذریعے ریگولیٹری اور مالیاتی سرٹیفکیٹس بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین مختلف اہم درخواستیں بھی جمع کرا سکتے ہیں، جن میں ڈیکلریشن منسوخ کرنے ، ڈرے آف کی درخواست، صوبائی سیس سے استثنا یا چھوٹ کی درخواست، بینک گارنٹی جاری کرنے کی درخواست اور دیگر آپریشنل خدمات شامل ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...