پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِ اہتمام فن پاروں کی نمائش

پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی  کے زیرِ اہتمام فن پاروں کی نمائش

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِ اہتمام راولپنڈی کے معروف، سینئر اور نامور فنکاروں کے۔۔۔

 فن پاروں پر مشتمل پینٹنگ نمائش کی اختتامی تقریب پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان تھیں۔ پارلیمانی سیکرٹری نے نمائش کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف فنکاروں کے تخلیق کردہ فن پاروں کا مشاہدہ کرتے ہوئے ان کی فنی مہارت، تخلیقی صلاحیتوں اور فنونِ لطیفہ کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا۔ نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں میں قدرتی مناظر، ثقافتی ورثے، سماجی موضوعات اور روایتی و جدید مصوری کے حسین امتزاج کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا جسے فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے بے حد پسند کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...