پاکستان انسٹیٹیوف آف انجینئرنگ اپلائیڈ، سائنسز یونیورسٹی کا کانووکیشن
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیرِ انتظام پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز یونیورسٹی کے۔۔۔
12ویں کانووکیشن میں انجینئرنگ اور اپلائیڈ سائنسز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 270 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کر دی گئیں، تقریب میں پاکستان کی سائنسی و تکنیکی ترقی کے لیے اعلی تعلیم، تحقیق اور اختراع کی اہمیت پر زور دیا گیا۔انعام الرحمن آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین بورڈ آف گورنرز پی آئی ای اے ایس اور چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انورتھے ۔، جنہوں نے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ تقریب میں ممتاز سائنسدان ڈاکٹر انعام الرحمن (ستارہ امتیاز)، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اراکین، سینئر افسران، اساتذہ، والدین اور بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔کانووکیشن میں الیکٹریکل، مکینیکل، کیمیکل، میٹریلز اینڈ میٹالرجی انجینئرنگ، فزکس اور کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنسز کے شعبوں کے گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔ ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کا انحصار علم، تحقیق، جدت اور نوجوان سائنسدانوں و انجینئرز کی صلاحیتوں پر ہے ۔ انہوں نے گریجویٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں نئی ٹیکنالوجیز، تحقیق اور اختراع کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جن سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کو علم پر مبنی، خود کفیل اور جدید ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments