کروڑوں کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ سے لدے 11ٹرک پکڑے گئے

کروڑوں کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ سے لدے 11ٹرک پکڑے گئے

پولیس نے 11ڈرائیورز کو بھی تحویل میں لے لیا، برآمد شدہ سامان اور ملزمان کسٹمز کے حوالے

اسلام آباد (این این آئی)موٹروے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 22کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق چکری کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس دوران 11 ٹرکوں سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کیے گئے ۔حکام کے مطابق اسمگل شدہ سگریٹ پشاور سے لاہور منتقل کیے جا رہے تھے ۔ بروقت کارروائی کے نتیجے میں 11 ٹرکوں کو تحویل میں لے کر 11 ڈرائیورز کو بھی حراست میں لیا گیا۔ترجمان کے مطابق تلاشی کے دوران برآمد ہونے والے سگریٹ کی مالیت تقریبا 22 کروڑ روپے بتائی گئی ہے ۔موٹروے پولیس نے برآمد شدہ سگریٹ، ٹرکوں اور ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...