اسلام آباد میں سرچ آپریشنز،15مشتبہ افراد گرفتا ر

اسلام آباد میں سرچ آپریشنز،15مشتبہ افراد گرفتا ر

شہر کے مختلف علاقوں میں 28گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرچ اور کومبنگ آپریشنز کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں میں 28 گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا، مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا تھا۔ کارروائیوں کے دوران زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...