کروڑوں روپے سے بنائی گئی حفاظتی دیوار ایک ہی بارش میں زمین بوس

کروڑوں روپے سے بنائی گئی حفاظتی دیوار ایک ہی بارش میں زمین بوس

عوامی احتجاج پر رپورٹ طلب کی گئی ،غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بھی کارروائی کا عندیہناقص تعمیر پر سائیڈ انجینئر معطل، ذمہ دار ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کیا جائیگا، ضلعی انتظامیہ

بہارہ کہو( شاکر ملک ) وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کروڑوں روپے کی خصوصی گرانٹ سے تعمیر کی گئی پرنس روڈکی ریٹیننگ وال (حفاظتی دیوار)مون سون کی پہلی بارش سے ہی زمین بوس ہوگئی ہے ،لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے تقریباً ایک ہزار فٹ لمبی ،ساٹھ فٹ اونچی اور نیچے سے 12 فٹ چوڑی دیوار کا کسی ایک ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دینے کی بجائے منظور نظر ٹھیکیداروں کو چار الگ الگ ٹھیکے دیئے ،لیکن انتہائی ناقص کام کیا گیا ، عوامی احتجاج پر پولیس نے کھدائی تو رکوادی لیکن غیر قانونی قبضہ یا دھمکیوں کے حوالہ سے کوئی کارروائی نہ کی گئی ، عوام کی بروقت مداخلت اوراحتجاج پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ نعیم اور مجسٹریٹ ندیم شیخ نے ایکشن لیتے ہوئے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایکسئین سے رپورٹ طلب کرکے اراضی کی نشاندھی کروائی، سی ڈی اے کی ڈپٹی ڈی جی(انفورسمنٹ) ڈاکٹر انعم فاطمہ نے نالوں پر قابض مافیا کونوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات خود گرا دیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مجموعی مالیت اڑھائی کروڑ روپے تھی، ناقص تعمیراتی معیار پر سائٹ انجینئر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ذمہ دار ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کیا جائے گا اور حفاظتی دیوار کا باقی ماندہ حصہ بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...