ایم ڈی بیت المال کی ورچوئل ای کچہری ، 20شکایات سنیں

ایم ڈی بیت المال کی ورچوئل ای کچہری ، 20شکایات سنیں

ہر مستحق فرد کو شفاف، منصفانہ اور بروقت بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے ،شاہین خالد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے عوام الناس سے براہِ راست رابطے کے لیے ایک اور ورچوئل ای کچہری کا انعقاد کیا۔پاکستان بیت المال ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہونے والی اس ورچوئل ای کچہری کے ذریعے ملک بھر سے مستفید ہونے والے افراد اور عام شہریوں کو منیجنگ ڈائریکٹر سے براہِ راست رابطہ کر کے پاکستان بیت المال سے متعلق مختلف امور، جن میں طبی علاج کے لیے مالی معاونت، تعلیمی وظائف، مالی امداد، خصوصی افرارکی معاشی و جسمانی بحالی کے پروگرامز اور دیگر فلاحی اقدامات شامل ہیں، پر اپنے مسائل اور شکایات پیش کرنے کا موقع ملا۔ یہ اقدام شفافیت، رسائی اور خدمات کی مؤثر فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے پاکستان بیت المال کی جانب سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مؤثر استعمال کے عزم کا مظہر ہے ۔ایک گھنٹے پر مشتمل اس براہِ راست سیشن کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں سے 20 سے زائد شرکاء نے اپنی شکایات اور مسائل پیش کیے ۔ سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے ہر درخواست کو خود سنا، موقع پر ہی شکایات کا جائزہ لیا اور متعلقہ شعبہ جات کو فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام معاملات کے بروقت حل اور درخواستوں کی جلد تکمیل کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ہر مستحق فرد کو شفاف، منصفانہ اور بروقت بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...