ڈینگی ،علاج معالجہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،ڈپٹی کمشنر
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا اجلاس۔۔۔
ڈی سی کمپلیکس میں ہوا۔ اجلاس میں مون سون کی حالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی مچھر کی افزائش کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ضلع بھر میں جاری انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ان ڈور و آؤٹ ڈور سرویلنس، لاروا تلفی، ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ، صفائی ستھرائی، ویسٹ مینجمنٹ اور عوامی آگاہی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ڈینگی کے علاج معالجہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے مکمل باہمی رابطے اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ساتھ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی ڈینگی لاروا کی موجودگی سامنے آئے وہاں فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے اور قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ لاروا ملنے کی صورت میں ان مقامات کو فوری طور پر سیل کیا جائے ، متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جائیں اور کسی قسم کی غفلت یا نرمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سپیشل ڈینگی وارڈز مکمل طور پر فعال رکھے جائیں، جہاں تربیت یافتہ طبی عملہ، ضروری ادویات، تشخیصی سہولیات اور بیڈز کی دستیابی ہر وقت یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments