کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام  پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے غلام محمد صفی کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر میں ساڑھے تین ہزار سے ۔۔۔

زائد نوجوانوں کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔ احتجاجی مظاہرے سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 15دن میں بے تحاشہ گرفتاریاں کیں، مقبوضہ کشمیر میں خواتین کیساتھ بے حرمتی کی جارہی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بیک وقت ساڑھے تین ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، لوگوں کا پتہ نہیں وہ کہاں ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جن لوگوں نے رائے شماری میں حصہ لینا تھا انہیں گن گن کر شہید کیا جا رہا ہے، قتل و غارت کے ذریعے کشمیریوں کے مسئلے کو دبایا نہیں جاسکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...