جولائی میں جرائم پیشہ گینگز کے 13ارکان، 86اشتہاری گرفتار

 جولائی میں جرائم پیشہ گینگز کے 13ارکان، 86اشتہاری گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 50لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ ،لیپ ٹاپ،بیٹریاں برآمد

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس سٹی زون نے گزشتہ ماہ کے د وران جرائم پیشہ گینگز کے 13 ارکان سمیت 86 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں مال مسروقہ،منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد کیا۔ ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین کے مطابق سٹی زون پولیس نے جولائی کے دوران جرائم پیشہ گروہ کے 13 ارکان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد کے مال مسروقہ کے ساتھ ساتھ 2 موٹر سائیکل، 13قیمتی موبائل،لیپ ٹاپ، بیٹریاں، 4 لاکھ روپے نقدی اور 90 لاکھ سے زیادہ مالیت کے طلائی زیورات برآمد کئے گئے۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوئے ۔اسی عرصہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 86 مجرمان اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،ایس پی سٹی،ڈاکٹر ایاز حسین نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...