اوگی ،برساتی نالے میں ڈوبنے والی لڑکی کی نعش نہ مل سکی
اوگی (نمائندہ دنیا )اوگی کے علاقہ بھٹو بانڈہ میں دو دن قبل برساتی نالے میں لاپتہ ہونے والی 18 سالہ لڑکی کی تلاش جاری ،سرچ آپریشن روک دیا گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے لواحقین کی نشاندہی پر ان تمام مقامات پر تفصیلی سرچ آپریشن کیا جہاں متاثرہ لڑکی کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔دوسرے دن سات گھنٹے مسلسل کوشش کی گئی، تاہم لڑکی کا سراغ نہ مل سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments