اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 193 کلو سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کا کریک ڈاؤن،  193 کلو سے زائد منشیات برآمد

10 کارروائیوں میں 3کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات ضبط ،12ملزمان گرفتار

راولپنڈی (این این آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، 10کاروائیوں کے دوران 12ملزمان گرفتار کر کے 3کروڈ 5لاکھ سے زائد مالیت کی 193.57 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق جی ٹی روڈ راولپنڈی یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 24کلوگرام چرس برآمد، پشاور روڈ راولپنڈی سکول کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 23.3کلوگرام چرس برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

راولپنڈی کورئیر آفس میں سعودی عرب جانے والے پارسل میں ایل ای ڈی لائٹس میں چھپائی گئی 58.5کلو گرام آئس برآمد، کوئٹہ ایئرپورٹ پر ریاض جانیوالے مسافر کے سامان سے حلوے اور نمو کے بیگ سے 3.47کلو زینیکس گولیاں برآمد، لاہور ایئر پورٹ کے کارگو شیڈ سے یوکے جانیوالے پارسل میں گلووز کے کارٹنز سے 3کلوہیروئن برآمد ، سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 43.2 کلو چرس برآمد کر کے 3ملزمان گرفتار، اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب 2گاڑیوں سے 28.8 کلو چرس برآمد کر کے 2ملزمان گرفتار ، شیرشاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 24کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار ، نیشنل ہائی وے حیدرآباد پر ہوٹل کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 9.6 کلوگرام چرس برآمداور شمائلی مارکیٹ پشاور میں واقع کارگو آفس میں پارسل سے الیکٹرک سٹوو میں چھپائی 500گرام آئس برآمد کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...