مردان ،ویلج کونسل باگو بانڈہ میں جنازہ گاہ روڈ کا باضابطہ افتتاح
مردان(نمائندہ دنیا)سابق صوبائی وزیر اور رکنِ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے ویلج کونسل باگو بانڈہ میں جنازہ گاہ روڈ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔
یہ سڑک علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھی، جس کی تکمیل سے مقامی آبادی کو آمدورفت کی بہتر اور محفوظ سہولیات میسر آئیں گی، روزمرہ زندگی میں آسانی کے ساتھ ساتھ سماجی اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔افتتاحی تقریب میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما الیاس خان طورو ،حاجی نورگل مہمند، وزیر زادہ خلیل پارٹی کے دیگر عہدیداران و کارکنان، علاقائی عمائدین، معززینِ علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments