پولیس مقابلہ میں سنگین جرائم میں ملوث خطرناک ملزم ہلاک
مردان (نمائندہ دنیا) مردان کے مختلف علاقوں میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان فائرنگ کے دو تبادلوں میں سنگین جرائم میں ملوث ایک خطرناک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے موقع سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر کے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی گولی کی زد میں آیا تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی بدولت محفوظ رہا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے پستول برآمد کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments