یو م استحصال کشمیر ،تقریبات، ریلیوں اور خصوصی پروگراموں کیلئے صفائی پلان ترتیب

یو م استحصال کشمیر ،تقریبات، ریلیوں اور  خصوصی پروگراموں کیلئے صفائی پلان ترتیب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) یومِ استحصالِ کشمیر (5اگست) کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر بھر میں منعقد ہونے والی تقریبات، ریلیوں اور خصوصی پروگراموں کیلئے جامع صفائی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

تمام جلوسوں اور تقریبات کے مقامات پر زیرو ویسٹ صفائی، چونے کے چھڑکاؤ، ویسٹ کلیکشن اور صفائی عملے کی خصوصی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا، ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی بھی نکالی جائے گی، جس میں افسران، ملازمین اور صفائی ورکرز شرکت کریں گے اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...