عمران عزیز سی بی آے آئیسکو راولپنڈی کے چیئرمین، ملک حسنین زونل سیکرٹری منتخب
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) آئیسکو راولپنڈی سٹی سرکل کے انتخابات میں عمران عزیز زونل چیئرمین، ملک حسنین زونل سیکرٹری، رانا غلام محمد وائس چیئرمین اور عاصم رضا جعفری جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
یونین کے ریجنل سیکرٹری انفارمیشن سجاد حسین ساجد کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تمام عہدیداران کا انتخاب آئین کے تحت اگلے دو سال کی مدت کیلئے باہمی اتفاق رائے سے بلامقابلہ عمل میں آیا ہے ۔ قبل ازیں ڈویژنل باڈیز کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments