پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی میں یوم استحصال کشمیر پر خصوصی تقریبات ہونگی
راولپنڈی (اے پی پی) پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِ اہتمام یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر کل 5اگست کو صبح 9بجے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
ترجمان پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے مطابق پروگرام کا مقصد کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کی تحریک کو ثقافتی انداز میں اجاگر کرنا اور ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ تقریبات کے دوران ڈاکیومنٹری فلم کی نمائش، تقریری مقابلہ، ٹیبلو، کشمیری گیتوں کا مقابلہ اور کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں پر مبنی فوٹوگرافک نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ بعد ازاں شرکا کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی بھی نکالی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments