سی ڈی اے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کیخلاف مظاہرہ

سی ڈی اے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کیخلاف مظاہرہ

سی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان اور ہزاروں محنت کشوں کی شرکت،نعرے بازی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے زیرِ اہتمام سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کے خلاف سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یٰسین، صدر اورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی سمیت سی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان اور ہزاروں محنت کشوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

مقررین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے جو مسلسل پانچویں مرتبہ ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کرکے این آئی آر سی کے ایکٹ IRA-2012کے تحت بطورسی بی اے منتخب ہوئی ہے مزدور یونین سی ڈی اے ملازمین کی سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے اور ملازمین کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔ مطالبہ کیا کہ سینی ٹیشن سمیت دیگر شعبوں کی نجکاری کرنے کے بجائے ان شعبوں کو جدید مشینری، گاڑیاں، آلات اور مطلوبہ افرادی قوت فراہم کی جائے تاکہ شہر کی صفائی اور شہری سہولیات کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...