اسلام آباد، 7 مشکوک افراد، 15 موٹر سائیکل تھانے بند
455افراد، 202گھروں، 166موٹر سائیکلوں، 73گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 455افراد، 202گھروں، 23دکانیں، سات ہوٹل، 166موٹر سائیکلوں اور 73گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے سات مشکوک افراد اور 15موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments