فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ناقص آئس لالیز بنانے والا یونٹ پکڑ لیا
8ہزار ناقص سکرین اور مصنوعی مٹھاس سے تیار آئس لالیز تلف، 50ہزار کا جرمانہ عائد
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے گوجر خان میں موجود آئس لالیز کی پروڈکشن یونٹ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 8ہزار ناقص سکرین اور مصنوعی مٹھاس سے تیار آئس لالیز کو تلف کر دیا۔ ملاوٹ مافیاء بچوں کی پسندیدہ چیز میں بھی ملاوٹ کرنے سے باز نہ آئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گجر خان میں ناقص آئس لالیز بنانے والا یونٹ پکڑ لیا۔ 8ہزار ناقص اسکرین اور مصنوعی مٹھاس سے تیار آئس لالیز کو موقع پر تلف کر دیا۔ موقع پر آئس لالیز کی سیمپلنگ کی گئی، تمام تر سیمپل فیل جبکہ پروڈکشن یونٹ کے ناقص آئس لالیز تیار کرنے پر 50ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ عوام کو مضر صحت اشیاء کی فروخت نہ صرف جرم ہے بلکہ انسان دشمنی بھی ہے، کسی کو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223پر رابطہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments