بہتر ڈیٹا کے ذریعے مضبوط مستقبل کی تعمیر پر تربیتی سیشن
ای ایس ای ایف ،جائیکا،این سی ایچ ڈی کا اشتراک،درستگی اور اعتبار کو یقینی بنانا تھا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ESEF)خیبر پختونخوا نے JICA، NCHDاور DOPASI Foundationکے تعاون سے یونین کونسل مامو خٹکی، ضلع پشاور میں گھریلو سروے (Household Survey)کے حوالے سے ایک کامیاب تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ تربیتی سیشن میں محمد الیاس (JICA - DDM Specialist)، آصف کاکڑ ، شبانہ،اسد اللہ (DOPASI Foundation)، ایم۔ علی (DOPASI Foundation)، ظہیر شاہ (DPO چارسدہ)، نوید اللہ (DPO پشاور)، ضلعی عملے اور ESEFہیڈ آفس EMISٹیم نے شرکت کی۔
JICA-AQALٹیم کی زیرِ نگرانی منعقد ہونے والے اس تربیتی سیشن کا مقصد فیلڈ ٹیموں کی گھریلو سروے کے طریقہ کار، معیاری ڈیٹا اکٹھا کرنے کے اصولوں، اور سروے فارموں کی درست تکمیل سے متعلق استعداد کار کو بہتر بنانا تھا تاکہ جمع کیے جانے والے ڈیٹا کے معیار، درستگی اور اعتبار کو یقینی بنایا جاسکے۔ نوید اللہ پشاور اور ظہیر شاہ نے درست، مستند اور قابلِ اعتماد ڈیٹا جمع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اینیومیریٹرز کو تلقین کی کہ وہ سروے کے پورے عمل کے دوران پیشہ ورانہ طرزِ عمل، شفافیت اور دیانت داری کو ہر صورت برقرار رکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments