زچگی چھٹیوں پر برطرفی، ادارہ کو 5 لاکھ ہرجانہ ادا کرنیکا حکم
منظور شدہ چھٹی کے دوران استعفے پر مجبور کرنا ہراسیت، بحال کیا جائے :وفاقی محتسب
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی محتسب انسدادِ ہراسیت نے ایک کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے نجی ادارے کو زچگی کی چھٹیوں کے دوران خاتون ملازمہ کو برطرف کرنے پر ہراسیت کا مرتکب قرار دیا اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اسے بحال کرنے کا حکم دیا۔ محتسب کو درخواست میں کہا گیا کہ 13 نومبر 2025 سے 13 مئی 2026 تک چھ ماہ کی تنخواہ سمیت زچگی کی چھٹی دوران ہی انتظامیہ نے بار بار ڈیوٹی پر واپس آنے کا مطالبہ کیا، واٹس ایپ پر مطلع کیا گیا کہ انتظامیہ نے ان کے استعفے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ بغیر تادیبی کارروائی، وارننگ یا شوکاز نوٹس اس کا سرکاری ای میل اور دفتری نظام تک رسائی منسوخ کر دی گئی۔ انکوائری میں معلوم ہوا کہ ملازمت ختم کرنے کا فیصلہ اس وقت لیا گیا جب شکایت کنندہ منظور شدہ زچگی کی چھٹی پر تھی اور چھٹی کی میعاد ختم ہونے سے پہلے استعفے پر مجبور کیا گیا۔ محتسب نے قرار دیا کہ یہ تحفظ خواتین ایکٹ بمقابلہ ہراسیت برائے مقامِ کار کے تحت ہراسیت کے دائرے میں شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments