5اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے، حریت کانفرنس

5اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے، حریت کانفرنس

مقبوضہ کشمیر کے عوام حقِ خودارادیت کے حصول تک جدوجہد ترک نہیں کرینگے،غلام محمد صفی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف 5اگست کو ’’یومِ سیاہ‘‘ کے طور پر منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کے ذریعے پوری دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جائے کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کے مسلط کردہ غیر قانونی اقدامات کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے۔

حریت قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام اپنے پیدائشی حقِ خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد ہرگز ترک نہیں کریں گے بھارت کی جبر، ظلم اور ریاستی دہشت گردی پر مبنی پالیسیاں کشمیری عوام کو ان کے ناقابلِ تنسیخ حق سے محروم نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے 5اگست کو کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 5اگست 2019کو آر ایس ایس کی سرپرستی میں نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر ختم کرکے کشمیریوں کے سیاسی، سماجی، مذہبی اور بنیادی حقوق سلب کیے اور پورے علاقے کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...