میٹرک نتائج، پشاور، ایبٹ آباد بورڈ میں طالبات نے میدان مارلیا
عومیمہ علی نے 1182 ، عطیکہ شاہ نے 1178،حریم خان نے 1177 نمبرز لیےایبٹ آبادبورڈمیں عائشہ زیب پہلی، فاطمہ جدون دوسری،اسوہ مہرین تیسری پوزیشن پررہیں
پشاور،ایبٹ آباد(اے پی پی)پشاوراورایبٹ آبادکے تعلیمی بورڈزنے میٹرک کے نتائج کااعلان کردیا،پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات کے نام رہیں،پشاوربورڈ میں کامیابی کامجموعی تناسب 70.15 فیصد اورایبٹ آبادبورڈمیں 80.08 فیصدرہا۔نتائج کے مطابق پشاوربورڈ میں پشاور ماڈل گرلز ہائی سکول نمبر 2 دلہ ذاک روڈ کی طالبات نے سائنس گروپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی، دوسری اور تیسری تینوں پوزیشنیں اپنے نام کر لیں۔ سیکرٹری بورڈ محمد خالد خان کے مطابق جماعت نہم کے امتحانات میں مجموعی طور پر 97 ہزار 950 طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں 39 ہزار 103 کامیاب قرار پائے جبکہ 57 ہزار 847 طلبہ و طالبات کو پروموٹ کیا گیا۔
اسی طرح جماعت دہم کے سالانہ امتحانات میں 95 ہزار 496 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 66 ہزار 988 کامیاب قرار پائے ، جبکہ مجموعی کامیابی کا تناسب 70.15 فیصد رہا۔سائنس گروپ میں عومیمہ علی نے 1182 نمبرز کیساتھ پہلی پوزیشن، سیدہ عطیکہ شاہ نے 1178 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ حریم خان نے 1177 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ ہیومینیٹیز گروپ میں محمد ابوزر نے پہلی، چترال کی سائرہ ظفر نے دوسری جبکہ شیخ محمد ہمدان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سپیشل چلڈرن کی کیٹیگری میں محمود ایاز خانخیل نے پہلی، رابعہ بی بی نے دوسری جبکہ محمد اذان خالد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے میٹرک نتائج کے مطابق تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی طالبہ عائشہ زیب نے 1167 حاصل کرکے بورڈ ٹاپ کیا۔ فاطمہ جدون نے 1063نمبر کیساتھ دوسری اور اسوہ مہرین نے 1060نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بالڈھیرکی طالبات زینب بی بی نے 1031نمبر حاصل کرکے پہلی،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سرائے صالح ہری پور کی طالبہ زینب طاہرنے 1075نمبر کیساتھ دوسری جبکہ خنصہ بی بی نے 1072نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments