ڈوپاسی فاؤنڈیشن اسلام آباد کے 8 رکنی وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ، بریفنگ

ڈوپاسی فاؤنڈیشن اسلام آباد کے 8 رکنی  وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ، بریفنگ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈوپاسی فاؤنڈیشن اسلام آباد کے 8 رکنی وفد نے سینیٹ سیکرٹریٹ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔ وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا۔

اس موقع پر انہیں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، سینیٹ کے ارتقاء، قانون سازی کے عمل اور ایوانِ بالا کے آئینی کردار سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی اور سینیٹ کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ ہال کا دورہ کیا، جہاں سینئر ڈائریکٹر جنرل (پروٹوکول) طارق بن وحید نے شرکاء کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے فرائض، پارلیمانی امور کی انجام دہی، قائمہ کمیٹیوں کے کردار، سینیٹ اجلاس کی کارروائی، قانون سازی کے مختلف مراحل اور ایوانِ بالا کے آئینی و جمہوری کردار کے حوالے سے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...