امتحانی عملہ کے اعزازیہ ،الائونسز میں نظرثانی کی تجاویز منظور

امتحانی عملہ کے اعزازیہ ،الائونسز میں نظرثانی کی تجاویز منظور

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں امتحانی نظام سے وابستہ ممتحنین، سپروائزری سٹاف اور دیگر امتحانی عملے کے اعزازیوں، الاؤنسز میں نظرثانی کی تجاویز کو اکثریت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

ممبر بورڈ آف گورنرز حافظ محمد بشارت نے اس اہم فیصلے پر چیئرمین فیڈرل بورڈ اور بورڈ آف گورنرز کے تمام معزز اراکین کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی عملے کے اعزازیوں میں اضافہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا، جسے مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر پورا کرنا ناگزیر ہو چکا تھا۔ اجلاس میں اراکین نے اس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اکثریت سے ان تجاویز کی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے امتحانی نظام سے وابستہ ہزاروں اساتذہ اور دیگر ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...