ڈی سی کا سی پی او کے ہمراہ سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے ہمراہ سیف سٹی کنٹرول روم اور راجہ بازار کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، جلوسوں کے روٹس، مانیٹرنگ اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سیف سٹی، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو اور دیگر اداروں کے درمیان مربوط رابطہ ہر وقت برقرار رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر رسپانس کو یقینی بنایا جاسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments