سی ڈی اے، 13806.87 ملین کے کمرشل پلاٹ فروخت

سی ڈی اے، 13806.87 ملین کے کمرشل پلاٹ فروخت

پہلے روز آئی نائن کا ایک، بلیو ایریا کے دو اور آبپارہ مارکیٹ کا ایک پلاٹ فروخت ہوا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کے سہ روزہ نیلام عام کا کامیاب آغاز ہوگیا۔ نیلامی کے پہلے روز مجموعی طور پر 13806.87ملین روپے میں پلاٹس فروخت ہوئے ۔ نیلامی 6 اگست تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی، نیلامی کے پہلے روز سیکٹر I-9مرکز کا پلاٹ نمبر 2، جی ون، 529.575ملین روپے میں نیلام ہوا۔ جبکہ بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر 18 9134.65ملین روپے میں نیلام ہوا۔ اسی طرح بلیو ایریا کا ہی پلاٹ نمبر سی ون 3513.32ملین روپے میں فروخت ہوا۔ جبکہ سیکٹر G-6 آئی اینڈ ٹی آبپارہ مارکیٹ کا پلاٹ نمبر دو 629.32ملین روپے میں نیلام ہوا۔

نیلامی کے پہلے روز مجموعی طور پر چار پلاٹ 13806.87ملین روپے کی مالیت میں فروخت ہوئے ۔اس موقع پر آکشن کمیٹی نے کہا کہ نیلام عام میں کاروبار میں آسانیاں، تاجر برادری اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ چیئرمین آکشن کمیٹی نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں سرمایہ کاری، سروس ڈیلیوری، انفراسٹرکچر کی بہتری اور شہری ضروریات پر خرچ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔چیئرمین اکشن کمیٹی نے مزید کہا کہ نیلام عام سے حاصل ھونی والی آمدن کو شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری ، میگا پراجیکٹس کی تکمیل اور شہریوں کے دیرینہ مسائل جیسے کے سوک ضروریات کی فراہمی اور پانی کے مسائل کے حل کیلئے خرچ کی جائے گی۔ اسی طرح شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...