یوم آزادی کی آمد ، تجارتی مراکز اور شاہراہیں قومی پرچموں سے سج گئیں
راولپنڈی (اے پی پی) یوم آزادی کی آمد کے ساتھ ہی راولپنڈی میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔۔۔
شہر کے مرکزی بازار، تجارتی مراکز اور شاہراہیں قومی پرچموں، سبز و سفید جھنڈیوں اور رنگ برنگی آرائش سے سج گئی ہیں جبکہ خصوصی سٹالوں پر قومی پرچم، بیجز، سٹیکرز، کیپس اور دیگر تزئینی اشیا کی خریداری کے لیے شہریوں، خصوصا بچوں اور نوجوانوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ شہر میں ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار اور ملی نغموں کی گونج نے جشن آزادی کا سماں باندھ دیا ہے ۔ راجہ بازار، صدر، کمیٹی چوک، مری روڈ، ٹینچ بھاٹہ، پیرودھائی، کمرشل مارکیٹ اور دیگر تجارتی علاقوں میں دکانوں اور خصوصی سٹالوں کو قومی پرچموں، رنگا رنگ جھنڈیوں، برقی قمقموں اور سبز و سفید آرائش سے مزین کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments