ڈینگی کیخلاف کریک ڈائون، 1670مقدمات درج
440مقامات سیل، اب تک ڈینگی کے 6کنفرم کیسز رپورٹ ،ڈاکٹر جواد احمد
راولپنڈی (اے پی پی) ضلعی ہیلتھ انتظامیہ اور متعلقہ محکموں نے انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر یکم جنوری سے اب تک 1670ایف آئی آرز درج، 440مقامات سیل جبکہ 1565چالان کیے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 19لاکھ 74ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایپی ڈیمکس پریوینشن اینڈ کنٹرول (ڈی سی ای پی سی) کے ڈاکٹر جواد احمد نے اتوار کو بتایا کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری سے 1460انسداد ڈینگی ٹیموں نے گھروں کے اندر سرویلنس کے دوران 3لاکھ 91ہزار 747گھروں کا معائنہ کیا، جہاں 74ہزار 392گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی پائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ آٹ ڈور سرویلنس کے دوران ٹیموں نے 13لاکھ 38ہزار 647مقامات کا معائنہ کیا اور 87ہزار 408مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوئی۔ڈاکٹر جواد احمد کے مطابق رواں سال ضلع راولپنڈی میں اب تک ڈینگی کے 6کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 68، 2024میں 33اور 2023میں 73کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments