اسلام آباد پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ میں ملوث 7مشتبہ افراد گرفتار
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس سٹیشن کھنہ نے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 7مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کھنہ پولیس سٹیشن کے دائرہ اختیار میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ایچ او تھانہ کھنہ شاہد زمان اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث 7مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاگیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments