ایبٹ آباد ،مختلف واقعات میں بچے سمیت 2افراد جاں بحق
ایبٹ آباد (نمائندہ دنیا) ایبٹ آباد اور اس کے گردونواح میں پیش آنے والے تین مختلف واقعات میں 10سالہ بچے اور مانسہرہ کے رہائشی مزدور سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کی خاتون اور 2بچوں سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ٹھنڈا میرا کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 10سالہ عثمان شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ نواں شہر کی حدود میں کیری ڈبہ بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 35سالہ عائشہ، 13سالہ عدنان اور 9سالہ شامیر شدید زخمی ہو گئے ۔ بورڈ آفس جوگنی کے قریب ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے مانسہرہ کا رہائشی مزدور زرین موقع پر ہی بحق ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments