شفا فاؤنڈیشن کے فلیگ شپ، یوتھ انٹرن شپ پروگرام کی تربیتی ورکشاپ ختم
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)شفا فاؤنڈیشن کے فلیگ شپ، یوتھ انٹرن شپ پروگرام نور آف ٹومارو کے تیسرے مرحلے کی چار روزہ تربیتی سرگرمیاں شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔
پروگرام میں جڑواں شہروں کی جامعات و کالجز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔پروگرام کے شرکاء کو عملی زندگی کی مہارتوں، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری، ذہنی صحت سے متعلق آگاہی، ڈیجیٹل اور سائبر سکیورٹی، ابلاغ، ٹیم ورک، پیشہ ورانہ رویوں اور شہری ذمہ داریوں سمیت ایسی اہم مہارتیں فراہم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments