اوگی ،ممبر صوبائی اسمبلی اکرام غازی کا نالہ سروڑ کا دورہ ،ترقیاتی کام تیز کرنیکی ہدایت
اوگی (نمائندہ دنیا )چیئرمین ڈیڈک مانسہرہ و ایم پی اے اکرام غازی نے صدر ایوانِ تجارت اوگی عطاء اللہ تنولی کے ہمراہ نالہ سروڑ میں جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا اور موقع پر موجود مسائل کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر محلہ مشتاق آباد کے سامنے موجود مٹی کے ڈھیروں کو فوری طور پر ہٹانے اور دارالعلوم غوثیہ کے سامنے پانی کے بہاؤ میں حائل رکاوٹ دور کرنے کے لیے متعلقہ ذمہ داران کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments