کلیام اعوان میں جشنِ آزادی کے موقع پر بچوں کی سائیکل ریلی
راولپنڈی (اے پی پی) گوجرخان کی یونین کونسل کلیام اعوان میں جشنِ آزادی کے موقع پر بچوں کی عظیم الشان سائیکل ریلی نے حب الوطنی کی نئی تاریخ رقم کردی۔
بارش کے باوجود 6 سے 20 سال کی عمر کے سینکڑوں بچوں اور نوجوانوں کا قومی پرچم تھامے سائیکلوں پر سوار ہوکر سڑکوں پر نکلنا، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا کو گرمانا وطن سے محبت کا بے مثال اظہارہے ۔کلیام اعوان میں یومِ آزادی کے موقع پر ہونے والی اس شاندار سائیکل ریلی کی قیادت احمر افتخار نے کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments