جنرل اخترعبدالرحمان شہید کی برسی، قومی سلامتی کیلئے کاوشوں پرخراج عقیدت پیش
راولپنڈی(دنیا رپورٹ)جنرل اختر عبدالرحمن خان شہید کی اڑتیسویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
اس موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے آرمی قبرستان راولپنڈی میں ان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی، بعد ازاں جنرل اختر عبدالرحمن خان شہید کے درجات کی بلندی، مغفرت اور ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی،اس موقع پر شرکا نے جنرل اختر عبدالرحمن خان شہید کی گراں قدر عسکری خدمات، قومی سلامتی کے لیے ان کی بے مثال کاوشوں اور وطنِ عزیز پاکستان کے دفاع کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments