شراب و غیرقانونی اسلحہ کے مقدمات میں 8 ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے بچوں سے زیادتی، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں8 ملزمان کو گرفتار کر کے 35 لیٹر شراب اور اسلحہ اوربرآمد کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچے سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا جبکہ متاثرہ بچے کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے ۔ صادق آباد پولیس نے 16 سالہ لڑکے سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا، متاثرہ لڑکے کا طبی معائنہ کرایا گیا جبکہ ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی، بنی، مورگاہ اور روات پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مزید 6 افراد کو گرفتار کرکے 35 لیٹر شراب، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments