دریائے سندھ میں ڈوبنے والے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
نوشہرہ ، مردان(نمائندگان دنیا) دریائے سندھ میں جاری مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران باپ بیٹے سمیت ڈوبنے والے تین افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔
ریسکیو1122کے مطابق دریا ئے سندھ صوابی کنڈا کے مقام پر 14اگست کو دو نوجوانوں کو بچاتے ہوئے باپ بیٹے سمیت6 افراد یکے بعد دیگر ے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے ،ریسکیو1122نے تصدیق کی ہے کہ پانچ افراد کی لاشیں صوابی اور نوشہرہ خیرآباد کھنڈ سے نکال لی گئی ہیں۔ادھرباپ اور ایک بیٹے کی نماز جنازہ شام کے وقت ادا کی گئی،جبکہ ایک بیٹا ابھی تک لاپتہ ہے ، مردان سے تعلق رکھنے والے تاجر شکیل ماندوری اور ان کے دو جوان بیٹے 14 اگست کے روز تفریح کے دوران دریائے سندھ کے مقام ہنڈ (صوابی) میں ڈوب کر لاپتہ ہو گئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments