ایچ ای سی ،سٹرٹیجک پلاننگ اور لیڈرشپ ایکسیلنس ورکشاپ کا آغاز
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سٹرٹیجک پلاننگ اور لیڈرشپ ایکسیلنس (تزویراتی منصوبہ بندی اور قیادت میں بہتری) کے عنوان سے تین روزہ ورکشاپ کا آغاز کیا ہے۔
اس ورکشاپ کا مقصد اعلی تعلیمی اداروں کو درپیش تعلیمی، انتظامی، گورننس سے متعلق اور مالیاتی چیلنجز سے مثر طریقے سے نمٹنے کے لیے یونیورسٹی کی اعلی قیادت کی قائدانہ اور انتظامی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔یہ تین روزہ ورکشاپ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس میں منعقد کی جا رہی ہے ۔ ورکشاپ میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز، پرو وائس چانسلرز، سینئر ڈینز اور اسٹیچیوٹری عہدوں پر فائز سربراہان کے علاوہ خیبر پختونخوا اور راولپنڈی ریجن کی خواتین جامعات کی قیادت شریک ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments