دھرنے محض احتجاج نہیں عوام کو منظم اور متحرک کرنیکی تحریک ہے ،نصراللہ رندھاوا
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کے ہیڈکوارٹرز میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے عوامی موبلائزیشن کا مرکز بن رہے ہیں۔
دھرنوں سے عوام میں بیداری کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے اور عوام کی بڑی تعداد اپنے حقوق کی جدوجہد میں شریک ہو رہی ہے ۔ جماعت اسلامی کے دھرنے محض احتجاج نہیں بلکہ عوام کو منظم اور متحرک کرنے کی تحریک ہیں۔ ملک بھر میں جاری یہ عوامی موبلائزیشن ان شاء اللہ بڑی تبدیلی اور ایک نئے انقلاب کی تیاری کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments