اسلامی یونیورسٹی ،نائب صدور کاانتخاب قانون کے مطابق کیا گیا ، انتظامیہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد انتظامیہ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں نائب صدور کے انتخابات کا سارا عمل آئی آئی یو آئی آرڈیننس 1985 کی قابلِ اطلاق شقوں اور مقررہ طریقہ کار کے عین مطابق، شفاف اور غیر جانبدارانہ انداز میں مکمل کیا گیا ہے۔
جس کی منظوری بااختیار فورم یعنی بورڈ آف گورنرز نے باقاعدہ طور پر دی۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے زیرِ بحث تقرریوں کے حوالے سے یونیورسٹی کے خلاف کوئی منفی حکم یا نتائج جاری نہیں کیے گئے اور تاحال یونیورسٹی کو باضابطہ نوٹس بھی موصول نہیں ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments