سیکرٹری ہاؤسنگ کا15 ،14، G-13کا دورہ، تجاوزات ختم کرنیکی ہدایت

 سیکرٹری ہاؤسنگ کا15 ،14، G-13کا دورہ، تجاوزات ختم کرنیکی ہدایت

غیر قانونی تعمیرات/سرگرمیوں کے ذمہ داران کو فوری طور پر نوٹسز جاری کئے جائیں ،محمد محمود

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائر ظفر اقبال اور دیگر افسران کے ہمراہ سیکٹرز G-13، G-14 اور G-15 کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو شہری سہولیات کی بہتری، تجاوزات کے خاتمے اور جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔سیکرٹری نے سیکٹر G-13 کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات اور غیر مجاز سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیا۔ انہوں نے تجاوزات کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی تجاوزات کو فی الفور ختم کیا جائے اور اس ضمن میں بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 تاکہ شہریوں کے لیے مختص عوامی مقامات اور سہولیات کو محفوظ بنایا جا سکے ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے متعلقہ حکام کو ان غیر قانونی تعمیرات/سرگرمیوں کے ذمہ داران کو فوری طور پر نوٹسز جاری کرنے اور قواعد و ضوابط کے مطابق مزید کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ مختلف پلے گراؤنڈز اور کھیلوں کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مقامی رہائشیوں، بالخصوص نوجوانوں اور بچوں کو بہتر تفریحی اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے گراؤنڈز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ۔ انہوں نے کھیلوں سے متعلق سپورٹ ایکٹیویٹیز اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے موجودہ سہولیات کو مزید بہتر اور فعال بنانے کی ہدایت بھی کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...