ایم ڈی بیت المال کی ای کچہری ،براہ راست شکایات سنیں
شکایات کا موقع پر جائزہ ،متعلقہ شعبوں کو کارروائی اور بروقت حل کیلئے ہدایات جاری
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ کی زیرِ قیادت پاکستان بیت المال نے ورچوئل ای کچہری کا انعقاد کیا، جس کا مقصد ملک بھر کے شہریوں کو اپنی شکایات براہِ راست پیش کرنے اور معاونت حاصل کرنے کے لیے ایک شفاف، آسان اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔یہاں ادارے کے صدر دفتر میں منعقد ہونے والی اس ورچوئل نشست کے ذریعے مستحقین اور عوام کو آن لائن پلیٹ فارم پر طبی علاج، تعلیمی وظائف، مالی معاونت اور بحالی کے پروگراموں سے متعلق مسائل کے فوری ازالے کے لیے اپنی شکایات درج کرانے کا موقع فراہم کیا گیا۔ایک گھنٹے پر محیط اس انٹرایکٹو سیشن میں ملک کے مختلف علاقوں سے شرکاء نے براہِ راست اپنے کیسز اور مسائل پیش کیے ۔ زیادہ تر شکایات کا تعلق طبی معاونت، تعلیمی وظائف کی ادائیگی، پی بی ایم کی امداد کے لیے اہلیت اور فوری مالی مشکلات سے تھا۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے ہر کیس کو ذاتی طور پر سنا، شکایات کا موقع پر جائزہ لیا اور متعلقہ شعبوں کو فوری کارروائی اور بروقت حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments