وفاقی محتسب کے فیصلے پر بیت المال نے چار مستحق شہریوں کو 6لاکھ کے چیک جاری کردیئے
ایبٹ آباد (اے پی پی) محتسب ریجنل آفس ایبٹ آباد کے فیصلوں پر پاکستان بیت المال نے عملدرآمد کرتے ہوئے چار مستحق شہریوں کو علاج، تعلیم اور۔۔۔
مالی معاونت کی مد میں مجموعی طور پر 6لاکھ روپے کے چیک جاری کر دیئے۔ مانسہرہ کے ایک شہری کے علاج کیلئے آئی نور ہسپتال ایبٹ آباد کو 3لاکھ 50ہزار روپے، دوسرے شہری کے علاج کیلئے کنگ عبداﷲ ہسپتال مانسہرہ کو ایک لاکھ 60ہزار روپے، ایک مستحق طالبہ کے تعلیمی اخراجات کیلئے ہزارہ یونیورسٹی کو 60ہزار روپے کا وظیفہ جاری کیا گیا جبکہ ایک اور مستحق شہری کو مالی معاونت کی مد میں 30ہزار روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments