الشفا ٹرسٹ، ایک سال میں 13لاکھ افراد کا علاج ہوا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) الشفا ٹرسٹ کے سات آئی ہسپتالوں کے نیٹ ورک نے مالی سال2025-26کے دوران تقریباً 13لاکھ افراد کو طبی سہولیات فراہم کیں۔۔۔۔
، مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر راولپنڈی ہسپتال میں او پی ڈی میں توسیع کی جا رہی ہے۔ ٹرسٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت آئی اسکریننگ اور طبی کیمپوں میں 6لاکھ 64ہزار 668افراد کا معائنہ کیا گیا، جبکہ بینائی متاثر کرنے والی بیماریوں کی بروقت تشخیص کیلئے 37ہزار 739افراد کی ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی سکریننگ بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ او پی ڈی، نظر کی جانچ، چشموں کی فراہمی، فالو اپ معائنے، تشخیصی ٹیسٹ، لیزر علاج، مختلف آپریشنز اور آنکھوں کے خصوصی امراض کا علاج بھی کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments