راولپنڈی چیمبر کے وفد کا بارشوں سے متاثرہ راجہ بازار، موتی بازار کا دورہ
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر عثمان شوکت کی قیادت میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ راجہ بازار اور۔۔۔
موتی بازار کا دورہ کیا اور بارشوں کے باعث دکانداروں کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ وفد میں سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، ایگزیکٹو ممبران نوید کنول، افضال سعید بٹ اور دیگر ممبران بھی شامل تھے ۔ وفد نے متاثرہ دکانداروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل اور نقصانات کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments