ہزارہ یونیورسٹی، مانسہرہ کے طلبہ و اساتذہ کے وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

ہزارہ یونیورسٹی، مانسہرہ کے طلبہ و اساتذہ کے وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ہزارہ یونیورسٹی، مانسہرہ کے طلبہ و اساتذہ پر مشتمل وفد نے سینیٹ سیکرٹریٹ پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ کیا۔۔۔۔

 وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا، اس موقع پر انہیں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، سینیٹ کے ارتقاء، قانون سازی کے عمل اور ایوانِ بالا کے آئینی کردار سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی اور سینیٹ کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وفد کو گلیِ دستور کا بھی دورہ کروایا گیا جہاں شرکاء کو پاکستان کی آئینی و سیاسی تاریخ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ وفد نے ایوان بالا کے اجلاس کی کارروائی بھی ملاحظہ کی۔ شرکاء کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے فرائض، پارلیمانی امور کی انجام دہی، قائمہ کمیٹیوں کے کردار، سینیٹ اجلاس کی کارروائی، قانون سازی کے مختلف مراحل اور ایوانِ بالا کے آئینی و جمہوری کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...